سوئس حکومت نے بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی

سوئس حکام نے بلوچ رہنما کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے باعث ااپیل مسترد کی۔

سوئس حکام نے بلوچ رہنما کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے باعث ااپیل مسترد کی۔ فوٹو؛ فائل

سویٹزرلینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے رہنما براہمداغ بگٹی کی جانب سے سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سویٹزرلینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی (بی آر پی) کے جلا وطن چیئرمین براہمداغ بگٹی کی جانب سے سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی ہے۔ سوئس حکام نے بلوچ رہنما کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے باعث ان کی اپیل مسترد کی ہے۔

براہمداغ بگٹی فیصلے کے خلاف اییلنٹ کورٹ میں اپنی درخواست کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سفارتی دباؤ کی وجہ سے براہمداغ بگٹی کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے ۔

واضح رہے براہمداغ بگٹی کی تنظیم بی آر پی کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے جب کہ بلوچ رہنما 2006 سے سوئزرلینڈ میں خود ساختہ جلا وطی کاٹ رہے ہیں اور انہوں نے 5 سال قبل سوئس حکومت سے سیاسی پناہ کی اپیل کی تھی۔
Load Next Story