آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن امن کے قیام تک جاری رہے گا ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی آپریشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں اور اس سے شہر کا امن بھی بحال ہوا ہے، میجر جنرل بلال اکبر
WASHINGTON:
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن امن کے قیام تک جاری رہے گا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے دورہ کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی وارداتوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹ کرائم کنٹرول پروگرام تیار کرلیا جس سے منصوبے پر عمل کے بعد اسٹریٹ کرائم میں بتدریج کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں جس سے شہر کا امن بحال ہوگیا لہٰذا آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن امن کے قیام تک جاری رہے گا۔