ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت زہر دینے سے ہوئی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
سنندا پشکر کے جسم میں زہریلے اور خطرناک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ
کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ کی موت ایک سنسی خیز موڑ اختیار کرگئی ہے اور ایک تازہ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ان کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ انہیں زہر دے کر مارا گیا۔
کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پر اسرار موت پرتفتیش کرنے والے بھارتی ادارے نے ان کی موت سے متعلق جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے جسم میں زہریلے اور خطرناک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے اور ممکنہ طورپرسنندا کی موت زہرخورانی کے باعث ہوئی ہے۔
تفتیشی ادارے کے حکام کا کہنا ہےکہ سنندا پشکر کے جسم کے لیے گئے نمونے میں تابکاری مرکب کی موجودگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم ابھی اس زہریلے مادے کی مقدار پر مزید جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ سوناندا کے پیٹ، تلی، جگر، گردوں اور پیشاب کے تجزیے میں اس زہریلے مادے کی موجودگی پائی گئی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق اسی اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنندا کی موت کی وجہ زہر کو قرار دیا گیا ہے اس لیے اسے بھی بڑی اہمیت دی جا رہی ہے اور خیال ہے کہ یہ زہر مرکب انجیکشن کے ذریعے ان کے جسم میں داخل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کو غیر طبعی قرار دے کر ان کے قتل کا کیس نئی دلی میں درج کیا گیا تھا۔