غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونےوالوں کی عمریں 18 اور 26 سال ہیں، فلسطینی وزارت صحت
لاہور:
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ غزہ میں فائرنگ کے ایک اور تازہ واقعے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں بارڈر کے قریب مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نہتے فلسطينی باشندے شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہےکہ فلسطینی علاقے میں احتجاج کررہے تھے اور اسرائیل کا بارڈر کراس کرنے کی کوشش بھی کی جس پر فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے تاہم شہید ہونےوالوں کی عمریں 18 اور 26 سال ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 147 فلسطینی اسرائیلی درندگی اور بربریت کانشانہ بن چکے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوچکے ہیں۔