’’کیپ‘‘ مشرقی شال کا مغربی انداز

اس لباس کوعام طور پر خواتین مشرقی اور مغربی ملبوسات کے ساتھ استعمال کرتی ہیں

اس لباس کوعام طور پر خواتین مشرقی اور مغربی ملبوسات کے ساتھ استعمال کرتی ہیں:ماڈل : سفینہ ملک / فوٹو : محمود قریشی

موسم کوئی بھی ہو فیشن ہمیشہ اپنے رنگ دکھاتا ہے۔

سردیوں میں خواتین کی بڑی تعداد ایسے ملبوسات کوترجیح دیتی ہے جو فیشن کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کوموسم کی شدت سے بھی محفوظ رکھیں۔ اس حوالے سے ہمارے ہاں شال کوایک خاص اہمیت حاصل ہے لیکن مغربی ممالک میں شال کی ماڈرن طرز کو 'کیپ' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لباس دکھنے میں تو شال کی طرح ہی لگتا لیکن اس کا سائزشال کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔




سردی سے بچاؤ کیلئے یہ لباس اہم کردارادا کرتا ہے۔ ''ایکسپریس سنڈے میگزین '' کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل سفینہ ملک اسی لباس کے ساتھ موجود ہیں۔

اس لباس کوعام طور پر خواتین مشرقی اور مغربی ملبوسات کے ساتھ استعمال کرتی ہیں لیکن کالج اور یونیورسٹی میں زیرتعلیم لڑکیاں جینز، سوئیٹر اور لانگ شوز کے ساتھ پہنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہلکی پھلکی جیولری اور مختلف ہیئرسٹائلز کے ساتھ ہلکے اور شوخ رنگوں میں بنا یہ لباس خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بھی بناتا ہے۔
Load Next Story