پی آئی اے کو 2015 میں  30 ارب روپے کا خسارہ ہوا

3 ارب روپے ہر ماہ سود کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں، اب طیاروں کی کوئی کمی نہیں

136 ارب روپے قرض ادا کرنا ہے، اجلاس کو بریفنگ، چیف فنانشل آفیسرکا اظہار برہمی فوٹو: فائل

پاکستان قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 2015 میں 30 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔


جمعے کو چیئرمین پی آئی اے کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کے پاس اب طیاروں کی کوئی کمی نہیں ہے، پی آئی اے نے136ارب روپے بطور قرض ادا کرنا ہے، 3 ارب روپے ہرماہ سود کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

جس پر بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیف فنانشل آفیسر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اداروں کو چلانے کی منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جا رہی ہے، قومی ایئر لائن کو ناقص فنانشل منصوبے کے تحت خسارے کا سامنا ہوا۔
Load Next Story