صومالیہ میں الشباب کا افریقی یونین کے فوجی اڈے پر قبضہ 63 اہلکار ہلاک

شدت پسندوں نے صومالیہ کے قصبے الادی میں اپنا پرچم لہرا دیا، مرنے والے فوجی کینیا کے ہیں

شدت پسندوں نے صومالیہ کے قصبے الادی میں اپنا پرچم لہرا دیا، مرنے والے فوجی کینیا کے ہیں. فوٹو: فائل

صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب نے جنوبی قصبے الادی کے باہر افریقی یونین کے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا جب کہ جھڑپوں میں کینیا کے 63 فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا۔


مقامی شہریوں نے بتایا کہ الشباب نے فوجی اڈے پر اپنا جھنڈا لہرا دیا اور قصبے میں ہلاک کیے جانیوالے فوجیوں کی لاشوں کو قصبے میں گھمایا۔ کینیا کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے ایک قریبی صومالی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں کینیا کے فوجیوں نے کارروائی کی۔ صومالیہ میں حکومت کی الشباب کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کیلیے22 ہزار افریقی یونین فورسز میں 4 ہزار فوجیوں کا تعلق کینیا سے ہے۔

الشباب کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے اڈے کے اندر موجود 31 میں سے 28 فوجی گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کیمپ الشباب کے قبضے میں ہے اور ہم فوجی گاڑیوں کو جلتا ہوا اور ہر طرف فوجیوں کی بکھری لاشوں کو دیکھ رہے ہیں۔ اس واقعے میں کوئی عام شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا لیکن زیادہ تر لوگ قصبہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ الشباب کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انھوں نے صبح کی نماز کے بعد حملہ کیا اور عمارت میں داخل ہونے سے قبل کار بم کا دھماکا کیا۔
Load Next Story