پاکستان نے 2014 تک گیس نہ خریدی تو یومیہ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا ایران

پاک ایران مشترکہ تیل،گیس کمیٹی کا پہلا اجلاس، گیس بروقت خریدیں...

پاک ایران مشترکہ تیل،گیس کمیٹی کاپہلااجلاس،پائپ لائن کی تعمیر میںتاخیرپر تشویش،گیس بروقت خریدیں گے، پاکستان۔ فوٹو/ایکسپریس

ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن کی تعمیرمیںتاخیرپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے باورکرایاہے کہ معاہدے کے تحت31 دسمبر 2014 تک پاکستان نے گیس نہ خریدی توپاکستان کو یومیہ 10لاکھ ڈالرجرمانہ دینا ہوگا۔


منگل کوپاک ایران مشترکہ کمیٹی برائے تیل وگیس اورتوانائی کاپہلااجلاس ہواجس میںایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم عابدسعیدنے پاکستان اورایران کے نائب وزیربرائے انٹرنل امورڈاکٹر خالد نے ایران کی نمائندگی کی،اجلاس کوبتایاگیاکہ ایران نے پاکستانی سرحد تک دوپائپ لائن بچھانے کاکام مکمل کرلیاجبکہ پاکستان تاخیرکررہاہے۔پاکستان نے ایران کومقررہ وقت پرگیس خریدنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی انجینئرنگ،پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن کیلیے بولیاںطلب کی جاچکی ہیں،

پائپ لائن کی تعمیرکاکام جلدکسی کمپنی کوسونپ دیاجائیگا،اجلاس میںایران نے ایک مرتبہ پھرمنصوبے کیلیے مالی وتکنیکی معاونت کی پیشکش کی،ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ٹاپی منصوبے کیلیے کم ٹیرف کا معاملہ اٹھایاجس پرایران نے رضامندی ظاہرکی،وفاقی سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر وقارمسعود نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ پاک ایران گیس منصوبہ کے لیے اٹلی،روس اورچین نے فنڈزفراہم کرنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے اس سلسلہ میںبات چیت جاری ہے ایران بھی پاکستان کو پائپ لائن کی تعمیرکیلئے 500 ملین ڈالرفراہم کریگا ۔
Load Next Story