پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
سندھ میں منی بسوں کا کرایہ 4 روپے کمی کےبعد 10 روپے اور بڑی بسوں کا کرایہ بھی 3 روپے کمی کے بعد 10 روپے کردیا گیا
سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے بعد سندھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی۔
حکومت سندھ نے کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کرکے سی این جی سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئےمنی بسوں کے کرایوں میں 4 روپے اوربڑی بسوں کے کرایوں میں 3روپے کمی کی،جس کے بعد منی بسوں اوربڑی بسوں کا کم سے کم کرایہ 10روپے مقررکردیا گیا،کوچز کے کرائے میں بھی 2 روپے کمی کی گئی ہے جب کہ سی این جی رکشہ اور ٹیکسی کے کرائے میں بھی 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اورخیبرپختونخوا کی حکومتوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کے کرایوں میں پہلے ہی کمی کردی تھی۔