61 ویں فلم فئیرایوارڈزکا میلہ باجی راؤ مستانی نے لوٹ لیا
باجی راؤ مستانی نے مجموعی طور پر 9 ایوارڈر اپنے نام کئے
فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کی فلموں 'باجی راؤ مستانی' اور 'پیکو' نے لوٹا جب کہ رنویر سنگھ بھی باجی راؤ مستانی کے لیے بہترین اداکارقرارپائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 61 ویں فلم فیئرایوارڈزمیں فلم باجی راؤ مستانی ایوارڈز حاصل کرنے میں سب سے آگے رہی جہاں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویرسنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جب کہ گلوکارہ شریا گوشھال کو بھی اسی فلم میں گلوکاری پربہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا . باجی راؤ مستانی کو بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کو بھی بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ دیا گیا تاہم اسکے علاوہ فلم میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
دوسری جانب اداکارہ دپیکا کواپنی فلم 'پیکو' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ امیتابھ بچن بھی فلم 'پیکو' کے لیے بہترین اداکارکا ایوارڈ حاصل کر نے میں کامیاب رہے تاہم اس فلم نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔