پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت کے لئے شرمناک ہے بال ٹھاکرے
\ بھارتی کرکٹ بورڈ پیسوں کے لئے قومی عزت کا سودا کررہی ہے جس میں کھلاڑی بھی شامل ہیں.
بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کو بھارت کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔
بھارتی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پیسوں کے لئے قومی عزت کا سودا کررہی ہے، جس میں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ سنیل کمار شینڈے پر بھی الزام لگایا کہ وہ پاکستان کے ایجنٹ بن گئے ہیں۔
بال ٹھاکرے نے اپنی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا کوئی میچ ریاست مہاراشٹر میں نہیں کھیلا جائے گا تاہم جن مقامات پر پاکستانی کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہاں بھی مبینہ پاکستانی دہشت گرد کارروائی کرچکے ہیں۔ اس لئے پاکستان کا دورہ ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی بےعزتی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کی منظوری کے بعد پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق گرین شرٹس 22 دسمبر 2012 سے4 جنوری 2013 تک اپنے دورہ بھارت میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔