پی ٹی اے کا موبائل فون کمپنیوں کو رات کے پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کا فیصلہ

مارکیٹنگ کے لئے ٹیکسٹ میسجز بھی موبائل صارفین کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجےتک ہی کئے جاسکیں گے۔

رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کے فیصلے سے غیر ضروری کالز کو بہت حد تک روکا جاسکے گا، پی ٹی اے حکام فائل فوٹو

پی ٹی اے نے موبائل فون کمپینوں کو رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لیے پابند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن میں پی ٹی اے حکام نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پی ٹی اے رات کے پیکجز محدود کرنے کے حوالے سے قوائدوضوابط بنارہا ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔


حکام کا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنیوں کو رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کے فیصلے سے غیر ضروری کالز کو بہت حد تک روکا جاسکے گا۔ مارکیٹنگ کے لئے ٹیکسٹ میسجز بھی موبائل صارفین کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجےتک ہی کئے جاسکیں گے۔


قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن کے اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کی رکن قومی اسمبلی نوشین سعید نے کہا کہ رات کے وقت لمبے پیکجز نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story