بھارتی میڈیاریٹنگ بڑھانے کیلیے تنازعات تلاش کرتا ہےراجکمارہیرانی

عامر نے اتنی ساری چیزوں پر بات کی لیکن اس میں سے ایک متنازعہ بات ہی رپورٹ کی گئی، راجکمارہیرانی

عامر نے اتنی ساری چیزوں پر بات کی لیکن اس میں سے ایک متنازعہ بات ہی رپورٹ کی گئی، راجکمارہیرانی فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
فلم ''منا بھائی'' ''3 ایڈیٹس'' اور ''پی کے'' جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے میڈیا کے کام کرنے کی انداز پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ میڈیا کو زیادہ ذمے دار ہونے کی ضرورت ہے۔


یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ راجکمار ہیران کا کہنا تھا کہ میڈیا اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اکثر تنازعہ تلاش کرتا ہے ۔ اور حال ہی میں فلمی دنیا کی کئی ہستیاں اپنے بیانات سے تنازعہ میں گھرتی نظر آئی ہیں۔عامر خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عامر نے اتنی ساری چیزوں پر بات کی لیکن اس میں سے ایک متنازعہ بات ہی رپورٹ کی گئی۔

 
Load Next Story