دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے سب سے زیادہ 56 اور شعیب ملک نے 39 رنز اسکور کئے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، حفیظ نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا۔ پاکستان کو پہلا نقصان احمد شہزاد کی صورت میں ہوا جو 9 رنز بنا کر کورے اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ساتویں اوور میں سینٹنر کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں محمد حفیظ بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ صہیب مقصود 23 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے۔ شعیب ملک 39 رنز بنا کر میک کلنگھن کی گیند پر بولڈ ہوئے، شاہد آفریدی نے ایک چھکے کی مدد سے 7 رنز اسکور کئے اور ملنے کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ عمر اکمل نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔