عمران ہاشمی کو ہالی ووڈ کی فلم کے لئے منتخب کر لیا گیا

ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینس ٹینووک نے عمران ہاشمی کو اپنی نئی فلم کے لئے منتخب کیا ہے

ڈائریکٹر ڈینس ٹینووک کے مطابق عمران ہاشمی صلاحیتوں سے بھرپور اداکار ہیں. فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی اب ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔



ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینس ٹینووک نے عمران ہاشمی کو اپنی نئی فلم کے لئے منتخب کیا ہے۔ فلم کو بھارت کی کمپنی انوراگ کشیپ فلمز پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے بنایا جائے گا۔


انوراگ کشیپ فلمز پرائیوٹ لمیٹڈ کےترجمان کا کہنا تھا کہ عمران بہت اچھا اداکار ہےاور ہمارے لئے اس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھارتی اداکار جو کہ عوام میں بے حد مقبول ہے اسے ہالی ووڈ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرتے دیکھنا نہایت دلچسپ ہو گا۔


ڈائریکٹر ڈینس ٹینووک نے فلم "نو مینز لینڈ" کی ہدایات دی تھیں جسے ہالی ووڈ میں آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ڈائریکٹر ڈینس ٹینووک کے مطابق عمران ہاشمی صلاحیتوں سے بھرپور اداکار ہیں اور بالی ووڈ میں کافی اچھا کام کر رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story