تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید دو بچے دم توڑ گئے
رواں ماہ غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے
تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید دو نومولود بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ مختلف بیماریوں کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کے ہپڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 6 ماہ اور چھاچھرو کے مقامی اسپتال میں4ماہ کی بچی کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ضلع بھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں غذائی قلت کا شکار 95 بچے زیر علاج ہیں جب کہ ایک بچے سمیت 8 افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔