راولپنڈی میں سوائن فلو کی ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی
پنجاب میں سوائن فلو کے رپورٹ شدہ کیسز 99 اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 52 تک جاپہنچی
سوائن فلو کی ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کی مریضہ یاسمین بی بی دم توڑ گئی ہے جس کے بعد صوبے میں اس مرض کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں سوائن فلو کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 99 اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 52 تک جاپہنچی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے کہ صوبائی حکومت اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، اس سلسلے میں صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خصوصی سوائن فلو وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔