پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہےن لیگ سےکوئی بات نہیں ہوگی چوہدری شجاعت
مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مین پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے،مسلم لیگ(ن) سےکوئی بات نہیں ہوگی۔
لاہور میں کبڈی ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب سےپہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) آئندہ عام انتخابات مل کر لڑیں گے اور اس سلسلے میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ ملک میں کوئی نگران سیٹ اپ نہیں آرہا وقت کے ساتھ قلابازیاں سامنے آتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد وہ وقت آنے والا ہے جب میدان بھی ہوگا اور گھوڑا بھی اورلوگوں کو اپنی کارکردگی کا پتہ چل جائے گا ۔
مسلم لیگ(ق)کے صدرنے کہا کہ منظور وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانا پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے تو خودہی تسلیم کرلیا ہے کہ 1990میں سیاستدانوں میں جو رقوم تقسیم کی گئی وہ انہوں نے بھی لی ۔