داعش نے شام میں درجنوں فوجیوں سمیت 300 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا
داعش نے شہر الزور کے 60 فیصد حصے پر قبضہ کرکے سیکڑوں افراد کو یرغمال بھی بنالیا
شامی شہر دیرالزور میں داعش کے جنگجوؤں نے متعدد مقامات پر حملے کر کے 35 فوجیوں سمیت 300 سے زائد افراد کو قتل جب کہ 400 افراد کو یرغمال بنالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 35 شامی فوجیوں اور 250 سے زائد عام شہری کو قتل کردیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے داعش کے حملے میں فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم نے شہر کے 60 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے، اس کے علاوہ داعش کے جنگجوؤں نے 400 افراد کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔
شام میں حقوق انسانی کے لئے کام کرنے والی برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تنظیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے خون ریزری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔