نئی دلی میں تقریب کے دوران خاتون نے وزیراعلیٰ کیجریوال پرسیاہی پھینک دی
نئی دلی کے وزیر اعلیٰ پر سیاہی پھینکنے کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق بھی عام آدمی پارٹی ہی سے ہے۔
ISLAMABAD:
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران ریاستی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرخاتون نے سیاہی پھینک دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال آلودگی سے متعلق چلائی جانے والی مہم میں کامیابی پر منعقد کردہ تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون بھاگتی ہوئی آئی اور کیجریوال پر سیاہی پھینک دی تاہم اسٹیج دور ہونے کی وجہ سے وہ خوش قسمت رہے اور سیاہی ان پر گرنے کے بجائے ان کے قریب کھڑے ایک ماتحت کے کپڑوں پرجاگری، خاتون نے اس دوران کیجریوال پرسی ڈی اور کاغذ کے ٹکڑے بھی پھینکے تاہم وہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اس موقع پر موجود پولیس اہکاروں نے وزیراعلیٰ کے گرد حفاظتی حصاربنالیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر اروند کیجریوال نے پولیس اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ خاتون کو چھوڑدیں کیونکہ جہاں دلی میں اچھے کام ہوتے ہیں وہاں ایسے واقعات بھی ہوتے رہتے ہیں، تاہم پولیس نے خاتون کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ عام آدمی پارٹی نے پولیس کو سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کی شناخت بھاؤنا کے نام سے ہوئی ہے جس س کا تعلق عام آدمی پارٹی ہی سے بتایا جاتا ہے جب کہ بھاؤنا کا موقف ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نئی دلی میں گاڑیوں کی ایک روزہ پابندی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آلودگی پر قابو پانے کے لئے اروند کیجریوال کی پالیسی عوام دوست نہیں۔