فلم انڈسٹری میں آنے کے لیے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا کنگنا رناوت

مجھےمارپیٹ کرنے والاشخص میرے والد کی عمرکا تھا جس کی مارپیٹ سے سرسے خون نکلنے لگا،اداکارہ

مجھےمارپیٹ کرنے والاشخص میرے والد کی عمرکا تھا جس کی مارپیٹ سے سرسے خون نکلنے لگا،اداکارہ۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ''گینگسٹر''سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اورانتھک محنت کے بعد فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ احتیاط سے کام لیتی ہیں اوروہ متعدد بلاک بسٹرفلموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں تاہم اب انہوں نے فلمی دنیا میں انٹری کے لیے کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔


اداکارہ کنگنا رناوت کااپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لئے آپ کو لگتا ہے کہ لوگ آپ کی مدد کر رہے ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ کچھ لوگ بظاہر آپ کی مدد کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے مفاد، اپنی خواہش کی تکمیل یا آپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اورجب میں نے 17 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تو مجھے بھی جسمانی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرویو کے دوران اپنی آب بیتی بتاتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ مجھے جسمانی اذیت پہنچانے والا شخص میرے والد کی عمرکا تھا اوراس کی مار پیٹ سے میرے سر سے خون نکلنے لگا تو میں نے اپنی سینڈل اس شخص کے سر پر دے مار لیکن وہ مجھ سے زیادہ طاقتورتھا جس کے بعد میں بھاگ کرتھانے پہنچی اورایف آئی آر بھی درج کرائی جب کہ یہ وقت میرے لیے بہت کٹھن اوراذیت ناک تھا جسے بھولنا نا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم''رنگون'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story