وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

حکام کی جانب سے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی سمری بھیجی گئی تھی۔

حکام کی جانب سے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی سمری بھیجی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی سمری بھیجی گئی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا اور حکام کو ہدایت کی کہ نئے چیئرمین اوگرا کی تقرری کا عمل فوری شروع کیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان 6 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
Load Next Story