امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکا اور یورپی یونین نے گزشتہ روز ہی ایران پرعائد عالمی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا اور یورپی یونین نے گزشتہ روز ہی ایران پرعائد عالمی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔۔ فوٹو:فائل

ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم کرنے کے ایک روز بعد ہی امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائیل پروگرام پر نئی پابندیاں لگا دیں۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم ہونے کے ایک روز بعد ہی امریکن ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے 5 ایرانی شہریوں اورغیرملکی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے جن 5 افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کاتعلق ایران سے ہی ہے جب کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ان میں چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے عالمی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے جوہری سرگرمیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی تھیں۔
Load Next Story