کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن 25 مشتبہ افراد گرفتار

وزیرداخلہ سندھ نے پاک کالونی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرداخلہ سندھ نے پاک کالونی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو:فائل

پولیس نے پاک کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک کالونی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


دوسری جانب پاک کالونی میں فائرنگ کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی پولیس چیف سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جرائم پرقابو نہ پانے کی پاداش میں ایس ایچ او پاک کالونی کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

ادھرناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 2013 میں پاک کالونی کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جبکہ پولیس نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارکٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کا نام یعقوب عرف مرغی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم نے 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 
Load Next Story