این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی جاری
این اے 218 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 2400 پولیس اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 218 مٹیاری کی نشست گزشتہ برس نومبر میں مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔