مارشل لا یا بنگلہ دیش طرز کا ماڈل نہیں آ سکتا قمر زمان کائرہ
حکومت نگراں سیٹ اپ کا مرحلہ بھی اپوزیشن کی مشاورت سے مکمل کرناچاہتی ہے
وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کابینہ نے سوئس حکومت کوخط لکھے جانے کے حوالے سے وزیرقانون سے بریفنگ مانگی ہے اس کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا'
پاکستان میںآج بھی بعض سیاسی طبقات اورمیڈیاکے کچھ عناصردہشت گردوں اورانتہاپسندوں کیلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں'پاکستان میں اب مارشل لا یابنگلہ دیش طرزکاماڈل نہیں آسکتا، ایسے راستے اب بندہوچکے ہیں۔منگل کویہاںبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میںمنعقدہ تقریب کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانھوں نے کہاکہ پاکستان میں اب صرف جمہوریت ہی چلے گی کسی بھی غیرجمہوری اقدام کاخیال دل سے نکال دیاجائے کسی کے دماغ میںکچھ ہے توٹھیک کرے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نگراں سیٹ اپ کا مرحلہ بھی اپوزیشن کی مشاورت سے مکمل کرناچاہتی ہے انھوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمران اگر کالعدم تنظیموں کوکھلے عام جلسے کرنے کی اجازت دیںگے اورریاست کے ادارے وفاق کے خلاف بغاوت کااعلان کریںگے توامن وامان کے مسائل توپیدا ہوںگے۔
قبل ازیںبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میںجدید میوزیم اورڈے کیئرسنٹرکے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ہم نے جہالت' فرقہ واریت اورمنفی رویوں کے خلاف جہادکرناہے۔