عام انتخابات کیلیے 1500ریٹرننگ افسروں کی تربیت شروع

ڈھائی ہزار پی سی ایس اور سی ایس پی افسروں کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع

ڈھائی ہزار پی سی ایس اور سی ایس پی افسروں کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع۔ فوٹو/ایکسپریس

عدالتی افسروں کو عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران کی ذمے داریاں دینے پر پابندی کے بعد الیکشن کمیشن نے متبادل انتظام کے طور پر 1500افسروں کی تربیت شروع کردی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ان افسروں کو یو این ڈی پی کے تعاون سے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹرول سسٹم کے نمائندے ڈویژنل سطح پر یہ تربیت فراہم کررہے ہیں۔


ان افسروں کو ان 4ہزار پی سی ایس اور سی ایس پی افسروں کی فہرست سے منتخب کیا گیا ہے جو چاروں صوبوں اور وفاق سے طلب کی گئی تھی۔ بقیہ ڈھائی ہزار افسروں کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں کو تربیت پولنگ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد فراہم کی جائے گی جب کہ پولنگ کے عملے کیلیے محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر محکموں کے افسروں و اہلکاروں کو طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کا کام بھی مکمل ہونے والا ہے اور ٹرانسپیرنٹ پولنگ باکس کی تعداد کو پورا کرنے کیلیے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story