تجارتی وصنعتی علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے ہارون اگر
اہلکاروں کوجدید اسلحہ فراہم، گشت نہ روکاجائے، پتھاروں پر سموں کی فروخت بند کی جائے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے صنعتی علاقوں میں مال سے لدی گاڑیوں کے اغوا اوراولڈ سٹی ٹریڈنگ ایریا میں امن وامان کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلیے شہر کے تمام صنعتی علاقوں کے علاوہ اولڈ سٹی ٹریڈنگ ایریا کے داخلی وخارجی راستوں پرجدید اسلحہ سے لیس پولیس کے چاک وچوبند دستے تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
یہ مطالبات کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگرنے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تاجربرادری کے امن و امان سے متعلق مسائل سے آگہی وعملی سفارشات کیلیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نجمی عالم سے مذاکرات میں کیے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں وصنعت کاری کے فروغ کیلیے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد اور جرائم کے سدباب کیلیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلیے زبانی دعوئوں کے بجائے واضح طور پر نظرآنے والے اقدامات بے حد ضروری ہیں، بھتہ خوری وجرائم سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی اور گشت کے عمل کوکسی بھی صورت میں نہ روکا جائے۔
جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کیلیے مطلوبہ نوعیت کی قانون سازی کی جائے۔ انہوںنے سندھ حکومت کے نمائندے کوتاجرو صنعتکاربرادری کے خدشات وتحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امن وامان کی سنگین صورتحال کی وجہ سے پوراشہربالخصوص اولڈ سٹی ٹریڈنگ ایریا میں قائم مارکیٹیں بری طرح متاثر ہیں۔ انہوںنے پان کے پتھاروں اورعام مقامات پرمطلوبہ جانچ پڑتال کے بغیرموبائل سموں کی فروخت پرتنقیدکرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں رائج قانونی طریقہ کار پر عملدرآمدکے احکامات جاری کرے۔
ہارون اگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اوراس کی حلیف جماعتیں کراچی میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے سلسلے پرایک واضع موقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ کراچی میں کاروبارکی صورتحال بہتر ہوسکے۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اوروزیراعلیٰ سندھ کی قیام امن کیلیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نجمی عالم نے اعتراف کیا کہ ملکی معیشت، تجارت و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں کراچی چیمبر آف کامرس کے کردار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
شہر میں طویل دورانیے سے جاری بدامنی کے خاتمے اور تاجربرادری کے تحفظات ختم کرنے کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے بعد وہ اس اہم کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے تمام اسٹیک ہولڈر کے ہمراہ کراچی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ودیگر لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلیے متفقہ اور واضح لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ نجمی عالم نے کہا کہ حکومت کوسیاسی جماعتوں کا نام استعمال کرنے والے جرائم پیشہ عناصر سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی سرکوبی ہو سکے۔
انہوں نے تاجربرادری کے ایوانوں اور نمائندوں کوتجویزدی کہ تاجروصنعتکار اپنے کاروباری تنازعات کے تصفیوں کیلیے سیاسی جماعتوں کے افراد کو استعمال نہ کریں۔ نجمی عالم نے مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے دی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی چیمبرکے کردار کو سراہا اور ان پرعمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرحکومت کی خصوصی کمیٹی کے اراکین ذوالفقار علی قائم خانی، عابد ستی کے علاوہ کراچی چیمبر کے سابق صدور مجید عزیز، اے کیو خلیل، نائب صدر ناصر محمود، سابق سینئرنائب صدر رشید الدین راشد،پی سی ایل سی چیف یونس سومرو بھی موجود تھے۔