ایشیا میں معاشی سست روی کے خاتمے کی امید

چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر نے 3 ماہ میں پہلی بار گروتھ ظاہرکی، بھارت میں بھی توسیع.

انڈونیشیا میں بھی پیداواری شعبے کا پھیلائو، جنوبی کوریا، تائیوان اور آسٹریلیا میں بہتری. فوٹو فائل

THATTA:
ایشیا میں گزشتہ ماہ مینوفیکچرنگ سیکٹر مضبوط ہوا۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق چین میں پیداواری سرگرمیاں 3 ماہ میں پہلی بار بڑھیں جس سے خطے میں سست روی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔


چین میں پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اکتوبرمیں 50.2 پر جاپہنچا جو ستمبر میں 49.8 پرتھا۔ یاد رہے کہ 50 سے اوپر کی ریڈنگ گروتھ کو ظاہر کرتی ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا، تائیوان اور بھارت میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ایچ ایس بی سی کے سروے کے مطابق جنوبی کوریا میں پی ایم آئی 45.7 سے بڑھ کر 47.4، تائیوان میں 45.6 سے بڑھ کر47.8 اور انڈونیشیا میں 50.5 سے بڑھ کر 51.9 پر جاپہنچا۔

جبکہ بھارت میں پی ایم آئی کی سطح ستمبر کی 52.8 کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران 52.9 ریکارڈ کی گئی، علاوہ ازیں آسٹریلیا میں پیداواری شعبے کی کارگردگی 45.2 پرآگئی جو ستمبر میں44.1تھی۔
Load Next Story