آئی پی ایل میں میچ فکسنگ پر بھارتی کرکٹر اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد
دہلی پولیس نے 16 مئی 2013 کو راجستھان رائلز کے اجیت چنڈیلا اور دیگر 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی کھلاڑی اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے اور یوں ایک اور نوجوان کرکٹر کا مستقبل دولت زیادہ کمانے کی لالچ کی نذر ہوگیا۔
اجیت چنڈیلا پرتاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ پیر کو ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اجیت چنڈیلا پر بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی بورڈ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چنڈیلا کے کرکٹ میچوں یا کھیل سے وابستہ کسی سرگرمی میں شرکت اور بورڈ کے معاملات سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے پر تاحیات پابندی ہو گی۔
واضح رہے کہ 2013 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات اور اجیت چنڈیلا سمیت دو دیگر کھلاڑیوں کی گرفتاری سے آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن تنازعات کا شکار ہوگیا تھا۔ دہلی پولیس نے 16 مئی 2013 کو راجستھان رائلز کے ایس سری سانت، اجیت چنڈيلا اور انکت چوہان اور 16 سٹے بازوں کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق ان تین كھلاڑیوں نے سٹے بازوں کے ساتھ مل کر پونے واریئرز، کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ فکس کیے تھے۔
بی سی سی آئی نے ستمبر 2013 میں سری سانت اور انکت چوہان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی اور چنڈیلا پر اب یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے چنڈیلا کے علاوہ ایک اور مقامی کھلاڑی ہکن شاہ ہر بھی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی لگائی ہے۔