رنویر سنگھ نے امیتابھ بچن سے فلمی ایوارڈز میں مقابلے کواعزاز قراردے دیا
رنویر سنگھ کو امیتابھ بچن کے ساتھ 2 فلمی ایوارڈز کی تقریب میں سال کے ’’بہترین اداکار‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سے فلمی ایوارڈ میں مقابلے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ''بینڈ باجہ بارات'' سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم 2015 میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ''باجی راؤ مستانی'' نے انہیں صف اول کے اداکاروں کے مقابلے میں لا کھڑا کردیا ۔
اداکار رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم''باجی راؤ مستانی'' میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی جاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا یہی نہیں بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے جب کہ ان کی بہترین اداکاری کے باعث 2 فلمی ایوارڈز ''اسٹار اسکرین ایوارڈز 2015''اور ''فلم فئیر ایوارڈز2015'' کا میلہ لوٹ چکے ہیں جہاں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ انہیں سال کے ''بہترین اداکار'' کا ایوارڈ دیا گیا جس پر اداکار رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایوارڈز کے لیے نامزد ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم''باجی راؤ مستانی'' میں اداکار رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔