بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسدرؤف کوصفائی پیش کرنے کیلیے آخری ڈیڈلائن دیدی
امپائر اسد رؤف کو آئی پی ایل فکسنگ کیس میں 9 فروری تک الزامات کا جواب دینا ہوگا
آئی پی ایل فکسنگ کیس میں بھارتی بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو صفائی پیش کرنے کیلیے آخری ڈیڈ لائن دے دی، 9 فروری تک انھیں خود پر عائد الزامات کا جواب دینا ہوگا، 12 کو ڈسپلنری کمیٹی ان کے خلاف فیصلہ سنا دے گی، اسد کی جانب سے کسی دوسرے افسر سے نئی انکوائری کرانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
یاد رہے کہ 2013 کے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کے بعد اسد رؤف کے ایک ماڈل گرل کے ساتھ تعلقات اورفکسرز سے روابط کی رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں، ان کا نام اس کیس میں پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں بھی موجود ہے۔
بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسد کو 18 جنوری تک خود پر عائد الزامات پر جواب دینے کو کہا تھا مگرانھوں نے جواب بھیجا کہ منصفانہ انکوائری ہوئی ہی نہیں، اس لیے کسی اور افسر سے تحقیقات کرائیں جائیں۔ جسے بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے انھیں 9 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ ان کے حوالے سے فیصلہ 12 فروری کو سنا دیا جائے گا۔