سندھ کی مساجد میں جمعے کا خطبہ سرکاری کرنے کے معاملے پرمشاورت جاری ہےقیوم سومرو
اس معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس بورڈز سے رابطہ ہے
KARACHI:
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امورقیوم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام مساجد میں جمعے کا خطبہ سرکاری کرنے کے معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے مشاورت جاری ہے اور اتفاق رائے کے بعد اس معاملے پر قانون سازی کی جائے گی اور اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔
گزشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کوشش کررہی ہے کہ سندھ میں تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ سرکاری ہو ۔اس کا مقصد امن اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس بورڈز سے رابطہ ہے اور اتفاق رائے کے بعد مسودہ تیار کرکے سندھ اسمبلی سے قانون سازی کرائی جائے گی ۔اس قانون سازی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔