پنجاب کی مختلف جیلوں میں 3 قیدیوں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا
سزائے موت جھنگ، اٹک اور میانوالی کی جیلوں میں قید مجرموں کو دی گئی
جھنگ، اٹک اور میانوالی میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرک جیل اٹک میں محمد سلطان کوپھانسی دے دی گئی، محمد سلطان نے 2007 میں پنڈی گیٹ کے گاؤں ڈھوک شکرا میں اپنی بیوی زلف راج کو قتل کیا تھا۔
سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی غلام جلانی کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2004 میں گھریلو تنازع پر اپنے 2سگے بھتیجوں کو قتل کیا تھا، اس کے علاوہ ڈسٹرک جیل جھنگ میں بھی سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔