جنیدکی ہسپانوی فٹبالرایسٹبان گرینیرو سے مشابہت موضوع بحث بن گئی

اگر میں اپنے بال بڑے کرلوں تو بالکل ان جیسا ہی نظر آئوں گا، جیند خان

ماضی جیسا جنید خان ایک بارپھر واپس آنے کے بعد کئی برس ملک کی خدمت کرے گا، فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

جنید خان کی ہسپانوی فٹبالرایسٹبان گرینیرو سے مشابہت موضوع بحث بن گئی، پیسر نے خود بھی تسلیم کیاکہ میں ان جیسا ہی دکھائی دیتا ہوں۔

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ یہاں تک کہ سری لنکا اور بھارت میں بھی کئی لوگ یہ بات کرتے رہے ہیں، پی سی بی کے ایک اینالسٹ نے بھی کہا تھا کہ اگر میں اپنے بال بڑے کرلوں تو بالکل ان جیسا ہی نظر آئوں گا۔ ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک پٹھان ہونے کے ناطے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی نمائندگی کا موقع ملنے پر زیادہ خوشی ہوگی۔


میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے بھی مایوس نہیں ہوا، انجریز کے بعد کم بیک کیلیے بڑے مضبوط ذہن اور اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے، میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں، پوری امید ہے کہ ماضی جیسا جنید خان ایک بارپھر واپس آنے کے بعد کئی برس ملک کی خدمت کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی نامور فٹبالر میسی سے مشابہت رکھتے ہیں۔
Load Next Story