ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورسزمیں چوتھے نمبرپر

خلیج ٹائمز اخبار نے اس فہرست میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے

ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورسز میں چوتھے نمبر پر . فوٹو : فائل

خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ دنیا کی بہترین اور خطرناک خصوصی افواج میں چوتھے نمبر پر ہے۔


پاک فوج کے ایس ایس جی کی تشکیل برطانوی اور امریکی خصوصی گروپس کی بنیادوں پر کی گئی، دنیا کی طاقتور 5 خصوصی افواج میں برطانوی اسپیشل ایئر سروس، امریکی نیوی سیلز، اسرائیلی شائتت 13، پاکستانی اسپیشل سروسز گروپ اور فرانسیسی نیشنل جینڈار میری انٹرونشن گروپ شامل ہیں۔

خلیج ٹائمز اخبار نے اس فہرست میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے جس کی بنیاد برطانوی ایس اے ایس اور امریکی بحریہ کے سیلز کے ماڈل پر ہے، اس کا قیام 1956 میں عمل میں آیا، اس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاک بھارت سمیت اہم کارروائیوں میں حصہ لیا، اب ایس ایس جی طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے۔
Load Next Story