تھرمیں غذائی قلت اوروبائی بیماریاں مزید 2 ننھی جانوں کونگل گئیں

تھر میں روں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 69 ہوگئی

تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں 239بچے زیر علاج ہیں فوٹو: فائل

PESHAWAR:
سائیں سرکار کی بے حسی کی بدولت تھر میں غذائی قلت اور دگر وبائی بیماریوں نے مزید 2 ننھی جانیں نگل لی ہیں جس کے بعد روں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک سالہ فاطمہ اور ایک نومولود دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد غذائی قلت اور وبائی بیماریوں کا شکار ہوکر دم توڑنے والے بچوں کی تعداد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے جب کہ ضلع کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 239 بچے زیر علاج ہیں۔
Load Next Story