پاک بھارت ویزامعاہدہ جلدلاگوہوجائیگا بھارتی ہائی کمشنر
وزیرخارجہ کی تبدیلی سے پاکستان سے تعلقات پرکوئی اثرنہیں پڑیگا،شرت سبھروال
پاکستان اور بھارت کے درمیان نیا ویزا معاہدہ بہت جلد لاگو ہوجائے گا جس کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں ۔
بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے گزشتہ شام یہاں ایک سفارتی تقریب کے دوران ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی طرف سے نئے ویزا معاہدے کی توثیق کے بعد اب اس پر عملدرآمد کے لیے کسی تاریخ کا اعلان ہی باقی رہ گیا ہے دوسری تمام رسمی کاروائی پوری کی جاچکی ہے، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی کابینہ پہلے ہی اس معاہدے کی توثیق کرچکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت میں وزیر خارجہ کی تبدیلی سے پاک بھارت تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اتفاق پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات موجودہ حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔