مجھے اسامہ اچھےزرداری اورمشرف برے لگتے ہیں منورحسن

امریکا کیخلاف جہادجائزہے توامریکا کے ساتھیوں کیخلاف بھی جائز،علما فتویٰ دیں

طالبان کوفوج نے پیداکیا،’’ٹودی پوائنٹ ‘‘میںسخت سوالوں پرامیرجماعت ناراض ہوگئے۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ نہیں ہے میں افغانستان کے طالبان کوسلام کرتا ہوں۔


انھوں نے امریکا کیخلاف جہادکیا اسے شکست دی اورافغانستان کی تمام پہاڑیوں پر لکھا ہے '' گو امریکا گو'' میں افغان طالبان کوپسند کرتا ہوں لیکن پاکستانی طالبان کے بارے میں یقینی طورپرکچھ نہیںکہہ سکتا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوںنے کہاکہ پاکستانی طالبان وہ لوگ ہیں جن کو پہلے فوج نے استعمال کیا، فوج نے ان سے کچھ وعدے کئے تھے جو پورے نہیں کئے گئے فوج کے ناجائز کرنے پر وہ بھی جواب میں ناجائز کررہے ہیں ۔اگر امریکا کیخلاف جہاد جائز ہے تو پھر امریکا کے ساتھیوں کیخلاف بھی جائز ہے۔

اگر پاکستانی حکومت امریکا کے ساتھ ہے تو پھر علماء کو فتویٰ دینا چاہئے ۔مجھے اسامہ بن لادن اچھا لگتا ہے،آصف زرداری اور پرویز مشرف برے لگتے ہیں۔ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی اپنی رائے ہے اور میری اپنی رائے ہے ۔ انٹرویو کے دوران شاہ زیب خانزادہ کے تلخ سوالوں پرامیر جماعت اسلامی سیخ پاہوگئے اور انٹرویو دینے سے انکار کردیا اورکہا تم جو باتیں میرے منہ سے نکلوانا چاہتے ہو نہیں کہوںگا۔تم امریکی ایجنڈے پر کام کررہے ہو۔ پھر انھوں نے اپنے کالرسے لگے مائیک کو اتارکرمیز پر رکھ دیا۔پھر شاہ زیب خانزادہ کو اپنے پرانے انٹرویوزکی جھلکیاں دکھا کر پروگرام کا ٹائم پورا کرنا پڑا ۔

Recommended Stories

Load Next Story