دہری شہریتالطاف حسین وعشرت العباد کیخلاف درخواست دائر

ن لیگ کے رہنماظفرعلی شاہ نے متحدہ کے ارکان سمیت89افراداوراداروں کوبھی فریق بنایاہے

دہری شہریت والاشخص سیاسی جماعت کیسے چلاسکتاہے؟موقف،گورنرکی نااہلی کی استدعا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں دہری شہریت کے حوالے سے آئینی درخواست دائرکردی۔


درخواست میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت ایم کیوایم کے5سینیٹرز،27 ارکان قومی اسمبلی،49 ایم پی ایز،الیکشن کمیشن،وزارت قانون اورپیمراسمیت89 افراد اور اداروں کوفریق بنایاگیاہے۔جمعرات کوسپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں ظفرعلی شاہ نے مؤقف اختیارکیاکہ دہری شہریت والاپارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوسکتاتووہ کسی بھی سیاسی جماعت کوکیسے چلاسکتاہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ دہری شہریت والاکس طرح رکن قومی اسمبلی کے ذریعے قانون سازی میں دخل اندازی کرسکتاہے اورالطاف حسین برطانوی شہری ہیں اوروہ پاکستان میں سیاسی جماعت کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔درخواست میںکہاگیاہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادغیرملکی شہریت کے حامل ہیںانہیں نااہل قراردیاجائے انکی بحیثیت گورنرتعیناتی کا نوٹیفکیشن سابق صدرپرویزمشرف نے31اگست2002کوجاری کیاتھااب18ویں ترمیم کے بعدقانون تبدیل ہوچکاہے،اب گورنرکی تقرری وزیراعظم کے مشورے کے بغیرنہیںکی جاسکتی لہذاعدالت عظمیٰ ان کی دہری شہریت پرانہیں نااہل قراردے۔
Load Next Story