کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک 25 زخمی

خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جس نے روسی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام

خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جس نے روسی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام، فوٹو؛ فائل

LOS ANGELES:
افغان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جس نے روسی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب روسی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں روسی سفارت خانے کا عملہ مکمل محفوظ ہے۔
Load Next Story