نیٹوسپلائی بحالی 2سمجھوتوں کے مسودے لا ڈویژن کوارسال

نیٹو سپلائی کیلیے فی کنٹینر2ہزارروپے سروس رینڈرچارجزوصول کیے جائینگے،ذرائع

نیٹوسپلائی کیلیے فی کنٹینر2ہزارروپے سروس رینڈرچارجزوصول کیے جائینگے،ذرائع. فوٹو رائٹرز

وفاقی حکومت نے نیٹوسپلائی کیلیے امریکاسے طے پانے والے2سمجھوتوں کے حتمی مسودے تیارکرکے توثیق کیلیے لاء ڈویژن کوبھجوادیے ہیں،اہم حکومتی شخصیت نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تکنیکی سطح پرامریکاسے مفاہمتی یاداشتوںکی منظوری دیدی گئی ہے اب ان کی قانونی لحاظ سے نوک پلک درست کرنے کیلیے لاء ڈویژن کوبھجوایاگیاہے۔


توقع ہے کہ لاڈویژن کی توثیق کے بعدوزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ان مسودوںکی منظوری لی جائے گی جس کے بعدامریکی حکام سے ان ایم اویوزپردستخط کیے جائیںگے۔ذرائع کے مطابق ان سمجھوتوں میں میں پہلانیٹوسپلائی کی سیکیورٹی،چیکنگ پوائنٹس،مانیٹرنگ سمیت دیگرمعاملات جبکہ دوسرااتحادی سپورٹ فنڈزکے تحت نیٹوکنٹینرزکی ترسیل پرسروس رینڈ رچارجزکی وصولی سمیت دیگرمعاملات سے متعلق ہے اور سروسزچارجزکی وصولی کیلیے پرفارمے پرکرنے کامیکانزم اورایف ڈبلیواو،این ایل سی ودیگرمتعلقہ اداروں کی ذمے داریوں سمیت دیگرمتعلقہ طریقہ کارطے کیے جائینگے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نیٹوسپلائی کیلیے فی کنٹینردوہزارروپے سروس رینڈرچارجزوصول کرے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story