موجودہ حکومت نے بجلی قیمتوں میں2 سو فیصد اضافہ کیا قائمہ کمیٹی

وزارتی کاموں میں بہتری آئی، اسپیشل سیکریٹری، سندھ 50 ارب کا نادہندہ ہے، حیسکوحکام

عید پر بجلی نہ ملتی تو لوگ بددعائیں دیتے، ارکان، 5 ہزار روپے تک کے بل کی اقساط کی ہدایت فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے وزارت کو5 ہزار روپے گھریلو صارفین کے بل کی اقساط کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی کی کارکردگی پرشدیدبرہمی کااظہارکیاہے۔


ممبران کمیٹی نے کہاکہ عید پربھی بجلی نہیں ہوتی تولوگ ہمیںجھولیاں پھیلا کر بددعائیں دیتے، افسران ہر مرتبہ بریفنگ کی سی ڈی چلا دیتے ہیں،ہرمیٹنگ میں نئے مہمان اداکار آجاتے ہیں موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 سو فیصد اضافہ کیا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی نواب یوسف تالپور، نواب عبدالغنی تالپور،اسلم بودلہ،بلال یاسین، اعجاز ورک ،اسپیشل سیکریٹری وزارت بجلی حمایت اللہ اورحیسکو حکام نے شرکت کی۔

سپیشل سیکریٹری نے کمیٹی کوبتایا کہ وزارت پانی وبجلی کی نئی لیڈرشپ کے آتے ہی معاملات میںبہتری آئی ہے حیسکو حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ سندھ حکومت 50 ارب روپے کی نادہندہ ہے45 فیصد نقصانات ہیں۔ ممبر کمیٹی اعجاز ورک نے کہاکہ ہمارے الیکشن کا بیڑا غرق کر رکھاہے۔ بلال یاسین نے کہاکہ احتجاجاًچند سیکنڈ کی خاموشی اختیار کر لیتا ہوں۔ عابدشیرعلی نے کہاکہ حیسکوکی ریکوری نہیں ہورہی ہے توہمارا کیا قصور ہے پنجاب میں بجلی ہے نہ گیس مل رہی ہے پنجاب کیساتھ دشمنی اور سوتیلا سلوک کیوں کیاجارہاہے؟ صلاح الدین نے کہاکہ موجودہ حکومت نہ بجلی دے سکی ہے اورقیمتوں میں دوسو فیصداضافہ عوام پرڈالاگیاہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ 5 ہزار روپے کے بل کے حامل گھریلوصارفین کو اقساط کی سہولت فوری دی جائے۔
Load Next Story