سیکیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

صوبے کے 24 اضلاع میں 23 جنوری کو ہونے والے انتخابات اب 28 جنوری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن

صوبے کے 24 اضلاع میں 23 جنوری کو ہونے والے انتخابات اب 28 جنوری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن. فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 23 جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 جنوری تک ملتوی کردیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں 23 جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے اور اب ضمنی انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد اور ممبران نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سانحہ چارسدہ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد 24 اضلاع کی 4 ہزار491 نشستوں پر پولنگ 28 جنوری کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Load Next Story