تھر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مزید 9 بچے دم توڑ گئے

رواں ماہ تھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

رواں ماہ تھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے. فوٹو:فائل

CALIFORNIA:
تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث آج بھی 9 بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے مختلف علاقوں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 9 بچے دم توڑ گئے جب کہ 200 سے زائد بچے سول اسپتال مٹھی، اسلام کوٹ اور دیگر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 7 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
Load Next Story