نیب نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پرڈی ایچ اے کے 3 سابق افسران کو گرفتارکرلیا
زیرحراست ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال اور غیر قانونی الاٹمنٹس بھی کیں، نیب
QUETTA:
قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈی ایچ اے اسکینڈل میں ملوث 3 سابق افسران کو گرفتارکرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں قومی احتساب بیورو نے ڈی ایچ اے اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائزاستعمال اورغیر قانونی الاٹمنٹس میں ملوث 3 سابق افسران کو گرفتارکرلیا ہے ۔ نیب حکام کے مطابق گرفتارہونے والوں میں ڈی ایچ اے کے سابق ڈائریکٹر پروجیکٹ کرنل (ر) صباحت کبیربٹ، سابق ایڈمنسٹریٹربریگیدئیر(ر) جاوید اقبال اورالیشیئم ہولڈنگ پاکستان کے سی ای او وسیم اسلم شامل ہیں۔
نیب کے مطابق زیرحراست ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اورغیر قانونی الاٹمنٹس بھی کیں جب کہ تینوں ملزمان کو احتساب عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر حوالے کردیا ہے۔