اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
بجلی کا بریک ڈاؤن گڈو تھرمل پاورہاؤس کے ٹرانسفارمر ٹی 3 میں آگ لگنے سے ہوا، وزیرپانی وبجلی
گڈوتھرمل پاورہاؤس کے500کےوی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ملک کے بیشتر حصوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں آگ لگنے سے اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن گڈو تھرمل پاورہاؤس کے500کےوی گرڈاسٹیشن کےٹرانسفارمرپی تھری میں آگ لگنے سے ہوا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کام مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے متعلق واپڈا نے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ ٹرانسفارمر میں خرابی سے شٹ ڈاؤن ہوا اور گدو پاور پلانٹ کی بندش بریک ڈاؤن کا سبب بنی جب کہ لاہور اور ساؤتھ میں بجلی سسٹم پروٹیکشن کے تحت بند ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پی تھری ٹائپ ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کا شارٹ فال ہوا تاہم 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کردی گئی اور اس وقت سسٹم میں 7800 میگا واٹ بجلی آچکی ہے جب کہ لاہور میں آدھے گھنٹے میں 2000 میگا واٹ بجلی آجائے گی۔