زمبابوے کے فاسٹ بولربرین ویٹوری کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
آئی سی سی نے ویٹوری کو بولنگ کرانے سے روک دیا اور 14 روز میں بولنگ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ISLAMABAD:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر برین ویٹوری کو مشکوک ایکشن پر بولنگ کرانے سے روک دیا۔
بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے فاسٹ بولر برین ویٹوری کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں کسی بھی فارمیٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا اور 14 روز کے اندر اندر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ویٹوری کو بولنگ کرانے کی اجازت ہوگی۔
برین ویٹوری 2011 میں زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے جب کہ اب تک وہ زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز میں 12 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ 19 ون ڈے میچز میں 26 اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔