ممبئی بالی وڈ کے کنگ خان 47 سال کے ہوگئے

کنگ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز ٹی وی ڈراموں’’فوجی اورسرکس‘‘ سے کیا بعدازاں 1992میں انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا

ان کی مشہورفلموں میں دیوانہ،بازی گر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،پردیس،دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے،دیوداس،کبھی خوشی کبھی غم،مائی نیم از خان اورڈان شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان آج اپنی 47ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

شاہ رخ خان 2نومبر1965کو بھارت کے شہر دہلی میں پیداہوئے ۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی دہلی سے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی شاہ رخ کے والد کا تعلق پاکستان کے شہرپشاورسے تھا جو ہندوستان کی تقسیم سے قبل ہی دہلی منتقل ہوگئے تھے۔


کنگ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز ٹی وی ڈراموں''فوجی اورسرکس'' سے کیا بعدازاں 1992میں انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اوراپنی پہلی فلم ''دیوانہ''سے ہی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا.

فلم دیوانہ کے بعد کنگ خان ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلم دیتے رہے ان کی مشہورفلموں میں دیوانہ،بازی گر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،پردیس،دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے،دیوداس،کبھی خوشی کبھی غم،مائی نیم از خان اورڈان شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے 1991میں گوری سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے ہیں،

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ''جب تک ہے جان''ہے جس میں کترینہ کیف ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں،فلم 13نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ" جب تک ہے جان " شاہ رخ کی ایک اور کامیاب فلم ثابت ہوگی ۔
Load Next Story