خضدارویگن پرفائرنگ کے بعد آگ لگ گئی 18 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پیٹرول پمپ پرجیسے ہی وین آکر رکی نامعلوم افراد نے اس پرفائرنگ کردی۔

پیٹرول پمپ پرجیسے ہی وین آکر رکی نامعلوم افراد نے اس پرفائرنگ کردی. فوٹو: فائل

ویگن پر فائرنگ کے بعد اس میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق پیٹرول پمپ پرجیسے ہی گاڑی آکر رکی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث پیٹرول پمپ پررکھے ڈیزل کے ڈرم اورگاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story